Friday, May 10, 2024

نواز شریف نے ملاقات کے دن والدہ اور صاحبزادی کے سوا کسی سے ملاقات نہ کی

نواز شریف نے ملاقات کے دن والدہ اور صاحبزادی کے سوا کسی سے ملاقات نہ کی
February 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نوازشریف نے کارکنوں کیساتھ ملنے سے انکار کر دیا ۔ اپنی ملاقات کے روز صرف  والدہ اورصاحبزدی سے ملے ، جاویدہاشمی کو بھی ملنے کی اجازت نہ ملی۔ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نواز شریف کا سروسز اسپتال میں چھٹا روز ہے ، نواز شریف نے ملاقات کے روز بھی کارکنوں اور لیگی رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ بیگم شمیم ، والدہ نواز شریف نواز شریف کی والدہ شمیم اختر اور صاحبزادی مریم نواز ان سے ملاقات کیلئے اسپتال پہنچیں۔ اسپتال پہنچنے پر شمیم اختر نے کہا کہ اللہ میرے بیٹے کوصحت دے  ۔ دوسری جانب مریم نواز میڈیا سے بات کئے بغیر  وارڈ میں چلی گئیں ۔ مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاویدہاشمی بھی ملاقات کے لئے اسپتال پہنچے مگر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی ، جاویدہاشمی کاکہناتھا کہ نہ کوئی ڈیل دینے والا ہے نہ لینے والا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے چاہئیں۔ گزشتہ روز نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئیں ، نواز شریف کو سروسزاسپتال میں ہی دل کی سہولیات دینے کافیصلہ کیا گیاہے ۔ پی آئی سی کی ڈاکٹر عروج نے آج نواز شریف کا چیک اپ کیا ، ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو ایکو کارڈیو گرافی اور سٹی گراف ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ وزارت داخلہ نےنوازشریف کوپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے  کاحکم دیامگرانہوں نے پی آئی سی جانے سے انکارکردیاتھا۔