Friday, April 19, 2024

نواز شریف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر جدید سکیورٹی سسٹم کا افتتاح کر دیا  

نواز شریف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر جدید سکیورٹی سسٹم کا افتتاح کر دیا  
June 8, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر نصب کئے جانے والے نئے جدید سکیورٹی سسٹم کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم کو رن وے کی توسیع کے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو ڈی جی ائیر پورٹ سکیورٹی فورس میجر جنرل سہیل نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ایئر پورٹ کے جدید سکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا جس کے بعد ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل نے انہیں بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ جدید سکیورٹی سسٹم ملک میں ہی چار ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان ایشیا کا دوسرا ملک ہے جس کے ایئر پورٹس پر یہ سسٹم نصب کیا گیا ہے،وزیراعظم کو ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو دی جانے والی سفری سہولتوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔