Thursday, April 25, 2024

نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات سے معذرت کرلی

نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات سے معذرت کرلی
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے سے انکار کر دیا. تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کے پیپلز پارٹی کی تقریب سے خطاب پر ان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا ،جس سے انہوں اعلی سطح کا اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے باہمی مشاورت کے بعد  آصف علی زرداری کے بیان کے ردعمل میں اپنا بیان جاری کیا۔ اجلاس میں خواجہ آصف اور چوہدری نثار سمیت بعض دیگرسینئر وزرا نے بھی وزیراعظم کے آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے کی تائید کی ۔ جن کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی موجودہ صورتحال میں آصف زرداری سے ملاقات سے ریاستی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس لئے انکا فیصلہ درست ہے ، وزیراعظم ہاؤس نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات سے باقاعدہ معذرت کرلی۔