Monday, May 13, 2024

نواز شریف نے تصویروں کی صورت اپنا سی وی بھیجنے کی کوشش کی تھی ، شبلی فراز

نواز شریف نے تصویروں کی صورت اپنا سی وی بھیجنے کی کوشش کی تھی ، شبلی فراز
September 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا نواز شریف نے تصویروں کی صورت اپنا سی وی بھیجنے کی کوشش کی تھی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا نواز شریف کو قانون کے سامنے پیش ہونا اور سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔ پہلے گرفتاری دینا ہو گی اس کے بعد ضمانت کا سوچا جائے گا۔ مریم نواز کو نیب پیشی پر ڈرامے جیسا موقع دوبارہ دینا نہیں چاہتے۔ جس کے پاس جتنا بڑا عہدہ ہو اس کی چوری کی اتنی ہی بڑی سزا ہونی چاہئے۔ شبلی فراز بولے نوازشریف لندن میں چہل قدمی کر رہے ہیں، کافی پی رہے ہیں۔ نوازشریف نے تصویروں کی صورت اپنی سی وی بھیجنے کی کوشش کی تھی۔ میں ن لیگ کے لیڈروں سے پوچھنا چاہوں گا کہ اب ان کا اصولی موقف کیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما اب قانون کو بالادست سمجھتے ہیں یا ایک شخصیت کو بالاتر سمجھتے ہیں۔