Thursday, April 25, 2024

نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی

نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی
July 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7 دن  کےلیے موخر کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ نوازشریف کی جانب سے ان کے نمائندے ظافر خان نے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی اہلیہ لندن میں بیمار ہیں۔ کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، کلثوم نواز کے پحپھڑے تاحال کام نہیں کررہے ۔ وہ پاکستان نہیں آسکتے۔ ایک ہفتے کا وقت دیا جائے تاکہ سابق وزیراعظم پاکستان آکر اپنی موجودگی میں فیصلہ سن سکیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت کا جمعہ کو ہی سنائے جانے امکان ہے۔ نوازشریف نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دنوں کے لئے مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔ فیصلہ کل آئے گا یا نہیں؟؟ ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ کیا دنیا بھر میں کہیں ایسا قانون بھی ہے کہ عدالتی فیصلہ آپ کی مرضی سے آئے؟ جب ملزم چاہے فیصلہ سنایا جائے؟ تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدالت فیصلہ بھی تب سنائے جب ان کی مرضی ہو، کیا ایسا ہو سکے گا؟ اس کا فیصلہ کل ہو گا۔