Tuesday, April 23, 2024

نواز شریف نے ایس ایم منیر اور اپٹما کی قیادت کووزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا  

نواز شریف نے ایس ایم منیر اور اپٹما کی قیادت کووزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا  
January 7, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چیئر مین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر اور اپٹما کی قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا ، تحفظات دور کریں گے وزیر اعظم نے یقین دہانی بھی کرا دی۔

اپٹما ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چیئر مین ٹڈاپ ایس ایم منیر اور اپٹما کی قیادت کو منگل کے روز اسلام آباد طلب کر لیا جمعرات کو لاہور میں چیئرمین ٹڈاپ ایس ایم منیر اور اپٹما کی قیادت نے ایک پریس کانفرنس میں شکوہ کیا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر زبوں حالی کا شکار ہے لیکن وزیر اعظم درخواست کے باوجود وقت نہیں دے رہے۔

ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں برآمدات کا فروغ شامل نہیں ہے۔ انہوں نے ٹڈاپ سے بھی تیرہ سو کروڑ کی کرپشن کا خاتمہ کیا لیکن انہیں اسکا کا صلہ نہیں مل رہا۔ اپٹما ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں اسلام آباد طلب کر لیا ہے اور انہیں یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ انکے تحفظات دور کیئے جائیںگے جبکہ چیئر مین ٹڈاپ ایس ایم منیرکو استعفی دینے سے بھی روک دیا ہے۔