Sunday, September 8, 2024

نواز شریف نیب کے کیسز سے بچنے کی پوری کوشش میں ہیں: عمران خان

نواز شریف نیب کے کیسز سے بچنے کی پوری کوشش میں ہیں: عمران خان
August 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز) تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نیب کے کیسز سے بچنے کی پوری کوشش میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائنٹی ایٹ 8 میں اینکر سعدیہ افضال کو انٹرویو دیتےہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  سابق نااہل وزیراعظم نیب کے کیسز سے بچنے کی پوری کوشش کررہے ہیں ۔نوازشریف نیب پر پریشر ڈال کر ڈیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ان کیساری جائیداد قرق ہوجائے گی ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ یہ اڈیالہ آرام سے جاتے ہیں یا زبردستی لے جایا جاتا ہے ۔