Wednesday, May 8, 2024

نواز شریف ناسازطبیعت پرطبی معائنے کےلئے سروسز ہسپتال منتقل

نواز شریف ناسازطبیعت پرطبی معائنے کےلئے سروسز ہسپتال منتقل
October 22, 2019
لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ناسازطبیعت پرطبی معائنے کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نیب لاہور کی جانب سے مسلم لیگ ن کے مطالبے پر نوازشریف کو طبیعت بگڑے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، جنید صفدر نوازشریف کو ہسپتال لے جانے کیلئے نیب آفس پہنچے، اس موقع پر ن لیگ کے کارکنو ں نے ٹائر جلا کر سٹرک بلاک کر دی۔ شہبازشریف بھی ہسپتال پہنچے، اس قبل نوازشریف کی حالات بگڑنے پر انہوں نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا۔ نوازشریف کی سروسز ہسپتال منتقلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ نواز شریف کو سروسز اسپتال کے گیٹ نمبر دو سے لے لایا گیا، چیک اپ سرجیکل یونٹ میں کیا گیا جہاں انھیں خصوصی طور پرائیویٹ روم میں رکھا گیا۔ اس حوالے سے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، پلیٹ لیٹس کا کم ہونا خطرے کی علامت ہے، سابق وزیراعظم کے چاہنے والے شدید تشویش کا شکار ہیں، اگر نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔