Thursday, May 2, 2024

نواز شریف مودی کی زبان بول رہا ہے،شاہ محمود،گرفتار کر کے تفتیش کی جائے،مصطفی کمال

نواز شریف مودی کی زبان بول رہا ہے،شاہ محمود،گرفتار کر کے تفتیش کی جائے،مصطفی کمال
May 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز )سابق وزیر اعظم کے پاکستان دشمنی پر مبنی انٹرویو پر  سیاستدانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ، شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے بیان کو مودی کی زبان قرار دیدیا جبکہ سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے نواز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کے ثبوت دینے میں ناکام رہا مگر نواز شریف نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ  بیان دیا جو سن کر افسوس ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں، بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے والی لابی آج شادیانے بجا رہی ہے۔ سربراہ پاکستان سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے نواز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے مزید معلومات حاصل کی جائیں ،  اقتدار ختم ہونے پر نواز شریف بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں ۔