Saturday, May 11, 2024

نواز شریف منگل کی صبح ائیر ایمبولینس میں لندن روانہ ہوں گے ، ذاتی معالج

نواز شریف منگل کی صبح ائیر ایمبولینس میں لندن روانہ ہوں گے ، ذاتی معالج
November 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ڈاکٹر عدنان نے  اپنے ٹویٹ میں میاں  نواز شریف کی روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف منگل کی صبح ایئر ایمبولینس میں لندن روانہ ہوں گے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ  ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت بھی ہے ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا عملہ بھی ہمراہ ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی  نواز شریف کی  منگل کو علاج کے لئے بیرون ملک روانگی کا بتا چکی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کل  پہنچے گی ، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ روانہ ہوں گے ،  ڈاکٹروں نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ا‎سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس اس محفوظ سطح پر رکھنے کو یقینی بنارہے ہیں کہ ہوائی سفر میں کوئی طبی مسئلہ پیدا نہ ہو۔