Friday, May 17, 2024

نواز شریف معالجین سے اجازت ملنے پر ایک بھی دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آئینگے، احسن اقبال

نواز شریف معالجین سے اجازت ملنے پر ایک بھی دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آئینگے، احسن اقبال
December 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنماء ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے نواز شریف معالجین سے اجازت ملنے پر وطن واپس آئیں گے اور ایک بھی دن ضائع نہیں کریں گے۔

ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب دعاگو ہیں اللہ پاک نواز شریف کو صحت عطا کرے، اور وہ پرسوں کے بجائے کل واپس آجائیں۔

احسن اقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا وزیراعظم تو خود بہت پریشان تھے کہ نوازشریف واپس کیوں نہیں آرہے، تو اب نواز شریف کے واپس آنے کی خبریں آرہی ہیں تو حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔