Saturday, May 18, 2024

نواز شریف مستقل باہر جانا چاہتے ہیں تو قوم کے پیسے واپس کریں ، فواد چودھری

نواز شریف مستقل باہر جانا چاہتے ہیں تو قوم کے پیسے واپس کریں ، فواد چودھری
March 26, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا نواز شریف مستقل باہر جانا چاہتے ہیں تو قوم کے پیسے واپس کریں۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف پر ملک سے باہر جانے کی پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے ملک میں جہاں چاہیں علاج کرائیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف مستقل باہر جانا چاہتے ہیں تو قوم کے پیسے واپس کریں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا نوازشریف کا نظریہ پھر آشکار ہو گیا ہے۔ نوازشریف مستقل باہر جانا چاہتے ہیں تو پلی بارگین کریں۔ نوازشریف کے وکلا ان کو درست مشورہ دیں۔

فواد چودھری نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

بلاول سے متعلق بولے انہوں نے مارچ کیلئے 300 ٹکٹ خریدے تھے۔ بلاول کو پہلی بار ٹرین سفر کیلئے پیسے دینے پڑے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ حصہ بڑھانے کی بات کر رہے ہیں۔ پہلے بھی سندھ کا پیسہ دبئی میں استعمال ہوا۔ اس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کلیدی مجرم ہیں۔ سندھ کے عوام کے حقوق پر غاصب ٹولہ بیٹھا ہے۔