Friday, May 10, 2024

‏نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

‏نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر
May 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ‏نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا ، آئندہ سماعت پر طے ہو گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کے اپیل دائر رکھی ہے۔ نیب نے ایون فیلڈ اور العزیز ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل کی ہے۔