Monday, September 16, 2024

نواز شریف لاہور سے لندن روانہ

نواز شریف لاہور سے لندن روانہ
August 30, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج صبح لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔

ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر افراد نے انہیں رخصت کیا۔

وہ اپنی بیمار اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اپنے خاندان کے ساتھ عید الا لضحیٰ منائیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی کے راستے لندن روانہ ہوئے۔

پہلے کلثوم نواز، پھر حمزہ شہباز اور اب میاں نواز شریف بھی لندن روانہ ہو گئے، ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آصف کرمانی نے الوداع کیا۔ نواز شریف نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 پر روانہ ہوئے جس نے صبح 9 بجے اڑان بھری۔

نااہلی کے بعد میاں نواز شریف نے جاتی امرا میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وفاقی و صوبائی وزرا کے ساتھ ملاقاتیں کی جس کے بعد آج وہ براستہ دبئی برطانیہ کیلئے روانہ ہوگئے