Friday, March 29, 2024

نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال آمد ، مختلف ٹیسٹ کروائے ‏

نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال آمد ، مختلف ٹیسٹ کروائے ‏
March 28, 2019

لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف علاج کیلئے جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مختلف ٹیسٹ کروائے ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شوگر اور بلڈ ٹیسٹ نارمل آگئے،  گردوں اور دل کے ٹیسٹ کےلئے بلڈ سیمپل لے لیے گئے ہیں ۔

 میڈیکل رپورٹ کے بعد لندن میں ڈاکٹر لارنس سے بھی رابطہ کیاجائے گا۔

نواز شریف کے  ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق گردوں ، بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے مختلف نمونے لیکر معائنے کیلئے لئے بھیجے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  رپورٹس کے بعد علم ہو گا کہ علاج چھ ہفتوں میں مکمل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

شریف میڈیکل کمپلیکس میں سکیورٹی اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت 6 ہفتوں کے لئے  منظور کرتے ہوئے انہیں ملک بھر میں کہیں بھی علاج کرانے کی اجازت دی تھی ۔

عدالت کی جانب سے  نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد  رکھی گئی ، نواز شریف 6 ہفتوں بعد خود کو سرنڈر  کرنے کے پابند ہوں گے ۔