Friday, April 26, 2024

نواز شریف شہباز شریف سے ملاقات کے خواہاں ، نیب آفس جائیں گے

نواز شریف  شہباز شریف سے ملاقات کے خواہاں ، نیب آفس جائیں گے
October 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کے خواہاں ہیں ، قانونی ٹیم نے  نواز شہباز ملاقات کے انتظامات کیلئے نیب سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات ڈی جی نیب کے فیصلے سے مشروط ہے ، نیب کی زیر حراست ملزم سے ملاقات کیلئے  عدالت یا ڈی جی نیب سے اجازت لینا ضروری  ہے ۔ ڈی جی نب سلیم شہزاد کی جانب سے اجازت ملنے پر نواز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کر سکیں گے ۔