Wednesday, May 1, 2024

نواز شریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث پولنگ بوتھ سے ووٹ ڈالے بغیر واپس لوٹ گئے

نواز شریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث پولنگ بوتھ سے ووٹ ڈالے بغیر واپس لوٹ گئے
October 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کے باوجود ووٹ ڈالے بنا واپس لوٹ گئے ۔ نواز شریف مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد سمیت  گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پولنگ اسٹیشن پہنچے ۔  نواز شریف جب پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچے تو ان سے شناختی کارڈ مانگا گیا۔ شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث نواز شریف  کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔ نواز شریف  ووٹ ڈالے بغیر ہی پولنگ اسٹیشن سے باہر نکلے اور واپس روانہ ہو گئے ۔