Saturday, April 20, 2024

نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کی سماعت19نومبر تک ملتوی

نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کی سماعت19نومبر تک ملتوی
November 12, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت انیس نومبر تک ملتوی کر دی۔ نواز شریف کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جس پر عدالت نے دفتری اعتراض برقرار رکھا۔ میڈیا سے بات چیت میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ الزامات کے حوالے سے جوابات دے دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کے لئے مشرف کے بنائے نیب قانون کو پھر مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے اپنے اردگرد کرپشن ختم کریں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف نے انگریزی اخبار کو انٹرویو میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بات کی جس سے عالمی سطح پر ملکی سلامتی کے اداروں کا امیج متاثر ہوا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی نواز شریف کو بتا کر حلف کی خلاف ورزی کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت غداری کے مقدمے کی کارروائی کرنے کا حکم دے۔