Friday, April 19, 2024

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ نے ملاقاتیں کیں

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ نے ملاقاتیں کیں
June 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف  سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد کی ملاقاتیں،ایک کارکن شہبازشریف کی گاڑی تلے آکرزخمی ہوگیا،شہبازشریف نے اپنی جیب سے علاج کرانے کااعلان کردیا۔ نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر ہے ، آج  العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد کی ملاقاتیں کیں ۔ نوازشریف سے ملنے شہبازشریف،مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،راحیل منیر،محسن لطیف اور فیملی کے دیگرافراد پہنچے ۔ شہبازشریف نوازشریف سے ملنے پہنچے تو  جیل کے باہر ایک کارکن ان کی گاڑی تلے آکرزخمی ہوگیا،جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ، تاہم شہبازشریف نے واقعےکانوٹس لیتےہوئےزخمی کوفوری طورپراسپتال منتقل کرنےکی ہدایت کردی اور علاج کے تمام اخراجات خود اداکرنے کااعلان کیا۔شہباز شریف نے  اسپتال میں زخمی کارکن کی عیادت بھی کی۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کے اہلخانہ کو معمول کے مطابق ملنے کی اجازت ہے ، نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث لیگی رہنماؤں سے ملاقات منسوخ کرنے کا کہا ، تاہم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کاشکوہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹرشہبازگل کاکہنا ہے کہ نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،تمام قیدیوں سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہوتی ہے، ملاقاتوں پرکوئی پابندی نہیں۔