Sunday, September 8, 2024

نواز شریف سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات

نواز شریف سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات
August 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کی ملاقات ،ملاقات میں بلوچ ناراض رہنماؤں سے ہونے والے مذاکرات اور بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کا  جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعظم کو ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔ صوبے میں وفاق کی جانب سے خصوصی پیکج پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے میں ترقیاتی عمل اور امن وامان کی صورتحال پر بھی بریفننگ دی۔