Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف سے ملاقات کا دن ، مریم سمیت خاندان کے افراد نے ملاقات کی

نواز شریف سے ملاقات کا دن ، مریم سمیت خاندان کے افراد نے ملاقات کی
July 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف سے ملاقات کے دن مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد  کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق باپ بیٹی کی ملاقات میں مریم نواز  کی احتساب عدالت  طلبی پر مشاورت ،  چیئرمین سینیٹ اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز اور شہباز شریف کو رہبر کمیٹی کا ساتھ دینے کی ہدایت کر دی ۔ ادھر ترجمان وزیراعلیٰ شہبازگل کا کہنا ہے مریم صفدر نے کرپشن کیسز عدالت کی بجائے باہر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں اور باہر بریانی اور قیمے والے نان۔