Friday, April 19, 2024

نواز شریف سے جیل میں والدہ ، مریم اور شہباز شریف کی ملاقات

نواز شریف سے  جیل میں والدہ ، مریم  اور شہباز شریف  کی ملاقات
June 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید نوازشریف سے  آج ملاقات کا روز تھا ۔   والدہ شمیم بیگم ، بیٹی مریم نواز اور چھوٹے بھائی شہبازشریف  نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ العزیزیہ ریفرنس کے سزایافتہ نوازشریف سے ملاقات کے روز  ان کی والدہ شمیم اختر ، صاحبزادی مریم نواز اورشہبازشریف ان سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچے ۔ مریم نواز کے ہمراہ شریف فیملی کے دیگر ممبران بھی  موجود تھے،ان کاقافلہ 20 گاڑیوں پرمشتمل تھا  ، مریم نواز کے قافلے میں عباس شریف کے بیٹے اورنوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی  موجود تھے۔ نواز شریف نے ملاقاتیوں سے  گفتگو میں بھی حکومت کو سیاسی نشانے پر رکھا ، بولے عمران خان ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث  ہٹ وکٹ ہو چکے ہیں ، جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔ ملاقات کرنے والوں سے بات چیت میں نوازشریف نےوزیراعظم کونشانہ پررکھ لیابولےعمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ، انہوں نے کہا عمران خان اپنی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہوچکے،جہانگیرترین اور دیگر کرپٹ لوگ ان کی اپنی پارٹی میں ہیں ، ہم نےآئی ایم ایف کو خیر بادکہامگرعمران خان کشکول لیکر ان کے پاس چلے گئے،سلیکٹڈوزیراعظم کی پالیسیوں سےعوام پریشان ہیں،وہ جلد انجام کوپہنچےوالے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو منہ نہیں لگایا ،وہ ان کا فون سنتا ہے نہ حلف برداری میں بلاتا ہے،ہمارے دور میں مودی اور واجپائی پاکستان آئے، کیا ہوتااگرہماری حکومت کاتسلسل قائم رہتا۔آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر بولےبلا وجہ گرفتاری کے بارے میں عوام جانتے ہیں کیا ہورہا ہے۔ نوازشریف سے بارہ بجے تک پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کاوقت رکھاگیا،نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں شاہدخاقان عباسی،سردارایازصادق،خواجہ آصف اوردیگررہنماشامل تھے۔ ادھر  مریم نواز کا سکیورٹی ڈالہ ٹرین سے ٹکراگیا جس سے ٹرین حادثے سے بال بال بچی جبکہ ڈالے کاپچھلا حصہ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔