Sunday, May 12, 2024

نواز شریف سے جناح اسپتال میں والدہ، بھائی اور بیٹی کی ملاقات

نواز شریف سے جناح اسپتال میں والدہ، بھائی اور بیٹی کی ملاقات
February 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) نواز شریف سے جناح اسپتال میں والدہ، بھائی اور بیٹی نے ملاقات کی۔ جناح اسپتال میں کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نوازشریف کا ساتوں روز ہے۔ نواز شریف کی انجیوگرافی کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ جناح اسپتال سے انجیوگرافی کرانے کو تیار نہیں۔ نوازشریف سے ان کے اہل خانہ ملنے پہنچے اور سب نےاسپتال میں  دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔ شہبازشریف بھائی کی عیادت کے لئے پہنچے تو کارکن ان کے گرد جمع ہو گئے اور نعرے بھی لگائے۔ غیر رسمی بات چیت میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ نوازشریف کی والدہ بھی عیادت کے لئے پہنچیں اور بیٹے کی صحت کے لئے دعائیں کیں۔ مریم نواز نے رش کے باعث بات کرنے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ بولی تو گر جائیں گی۔ جناح اسپتال میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔