Tuesday, May 14, 2024

نواز شریف سزا کے باوجود بیرون ملک، زرداری صرف الزامات پر زیر حراست ہیں، بلاول

نواز شریف سزا کے باوجود بیرون ملک، زرداری صرف الزامات پر زیر حراست ہیں، بلاول
December 10, 2019
کراچی(92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حکومت پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام  لگاتے ہوئے کہتے ہیں نواز شریف سزا ہونے کے باوجود بیرون ملک ہیں آصف زرداری صرف الزامات کی بنیاد پر زیر حراست ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے پمز اسپتال میں زیر علاج اپنے والد سے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری کو وہ سہولیات ملنی چاہئیں جو ہر شہری کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری کیلئے دل کے ماہر ڈاکٹر ندیم قمر کا انتخاب کیا ہے، نواز شریف کو سزا کے بعد باہر بھیج دیا پھر کس منہ سے کہتے ہونہیں چھوڑوں گا۔ بلاول بھٹو زردارینے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام ایسی حکومت دیکھنا نہیں چاہتے، ہم ان کے دبائو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔27 دسمبر کو لیاقت باغ جلسے میں سلیکٹڈ حکومت کو للکاریں گے۔