Friday, May 10, 2024

نواز شریف ، زرداری جیل جا کر زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں ، شیخ رشید

نواز شریف ، زرداری جیل جا کر زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں ، شیخ رشید
December 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری جیل جاکر زیادہ بیمار ہوجاتےہیں،بلاول بھٹو کونااہلی سے بچنے کے لئے پری بارگین کرکے رقم کی ادائیگی کرنا پڑیگی، ریلوے کے تمام مسائل کا حل ایم ایل ون کے قیام میں ہے۔ کراچی میں ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  آصٖف زرداری اور نواز شریف  جیل  جا کر زیادہ بیمار ہوجاتےہیں، مستقبل میں ان دونوں کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا ، مریم نواز نااہل ہوچکی ہیں ،بلاول  بھٹوزرداری کا  پانچ  بڑی کمپنیوں کے گھپلوں میں  نام ہےانہیں نااہلی سےبچنےکےلئے پری بارگیننگ کرناپڑےگی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں متنازعہ قانون سازی پرمسلمان سراپا احتجاج ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کی جیت ہوئی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرےگی ، حیدرآباد کراچی کے لئے شٹل ٹرین کا افتتاح جلد کرینگےریلوے کے سارے مسئلوں کا حل ایم ایل ون ہے۔