Friday, April 19, 2024

نواز شریف’’ را‘‘ کے نشانے پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت، وزیراعظم کو بھارتی ایجنسی نشانہ بنا سکتی ہے: وزارت داخلہ کا مراسلہ

 نواز شریف’’ را‘‘ کے نشانے پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت، وزیراعظم کو بھارتی ایجنسی نشانہ بنا سکتی ہے: وزارت داخلہ کا مراسلہ
October 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز) نواز شریف’’ را‘‘ کے نشانے پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت، وزیراعظم کو بھارتی ایجنسی نشانہ بنا سکتی ہے: وزارت داخلہ کا مراسلہ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف را کے نشانے پر ہیں ،سکیورٹٰی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو بھارتی ایجنسی را کسی بھی وقت نشانہ بناسکتی ہے ۔ دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ را کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو نشانہ بنانے کی رپورٹس قابل مذمت ہیں ،بھارتی مداخلت کے کچھ شواہد اقوام متحدہ کو دے دیے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، جو تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے خلاف کوئی غلط عزائم نہیں رکھتا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نشانہ بنانے کی رپورٹس قابل مذمت ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں بھی بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی رپورٹس آتی رہی ہیں اب بھی ایسی اطلاعات آرہی ہیں، پاکستان نے بھارتی مداخلت کے کچھ شواہد اقوام متحد کو بھی فراہم کردیے ہیں۔ ishaq dar