Friday, April 26, 2024

نواز شریف حکومتی میڈیکل بورڈ کی تجویز پر علاج کیلئے گئے ، مصدق ملک ‏

نواز شریف حکومتی میڈیکل بورڈ کی تجویز پر علاج کیلئے گئے ، مصدق ملک ‏
March 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف حکومتی میڈیکل بورڈ کی تجویز پر علاج کے لئے باہر گئے ہیں ، حکومت  لیگی قائد کی صحت سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں، جھوٹ بولنے پر وزیراعظم عوام سے معافی مانگ کر مستعفی ہوجائیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ، کہا کہ   نواز شریف کی صحت سے متعلق غلط بیانی کا الزام  لگاتےہوئے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ،  نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے قانونی راستہ اپنانے کا عندیہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں ہیں انہیں علاج کے لیے لندن بھیجنا ضروری ہے  ۔ لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے بنک اکاؤنٹس تک چھان بین کی۔ لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے ، نواز شریف کی سرجری تک شہباز شریف وہیں قیام کریں گے، ضمانت میں توسیع کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔