Friday, April 19, 2024

نواز شریف، حمزہ ،مریم ،شاہد خاقان،زرداری ، فریال جیل میں عید گزاریں گے

نواز شریف، حمزہ ،مریم ،شاہد خاقان،زرداری ، فریال جیل میں عید گزاریں گے
August 12, 2019
اسلام آباد ( 92نیوز) بڑی عید پر  ملک کی بڑی  جماعتوں کے بڑے رہنما عید جیل میں گزار رہے ہیں ۔ نواز شریف ، آصف علی زرداری ، مریم نواز ، فریال تاپور ، حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی اس وقت قید ہیں ۔ مختلف مقدمات میں اسیر بڑے سیاسی رہنما عید جیل میں ہی گزار رہے ہیں ۔ نوازشریف کوٹ لکھپت  جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس میں  قید کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ سابق صدر آصف زرداری بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ،منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ  فریال تالپور ریمانڈ پر ہیں ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست ہیں اور عید کا دن جیل میں ہی گزار رہے ہیں ،رانا ثنا اللہ منشیات کیس میں گرفتار ہیں ۔ مریم نواز چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں ہیں ۔حمزہ شہباز بھی  آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگرملز کیس  میں نیب کی تحویل میں ہیں ۔ نیب نے عید کی مناسبت سے  ملزموں سے عزیز واقارب کی  آج ملاقات کی خصوصی اجازت بھی  دے رکھی ہے۔