Friday, April 26, 2024

نواز شریف جیل میں بیمار،باہر جاتے ہی ہشاہ بشاش ہو گئے ، فردوس عاشق

نواز شریف جیل میں بیمار،باہر جاتے ہی ہشاہ بشاش ہو گئے ، فردوس عاشق
November 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف جیل میں بیمار تھے ، باہر جاتے ہی ہشاش بشاش ہو گئے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  بیمار کیساتھ وہ سہولت کار بھائی گیا جو خود نیب اور عدالتوں کو مطلوب ہے ، اتنے دن بعد بھی سیاسی بیماری پر غیر ملکی ڈاکٹرز کی رپورٹ نہیں آئی ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  فارن  میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔