Thursday, April 25, 2024

نواز شریف جاتی امراء پہنچ گئے

نواز شریف جاتی امراء پہنچ گئے
November 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) العزیزیہ کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت  ملنے کے بعد سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہو کر جاتی امراء پہنچ گئے ،ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی  ہمراہ ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں انتہائی نگہداشت وارڈ قائم کی گئی ہے ، ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ  قائم کردہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ نواز شریف ایمبولینس کی بجائے ذاتی گاڑی میں جاتی امراء پہنچے۔