Saturday, April 20, 2024

نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن کیلئے روانہ

نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن کیلئے روانہ
November 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ائیر ایمبولینس میں لندن کے لئے روانہ ہو گئے ۔ ائیر ایمبولیس آج صبح لاہور پہنچی تھی ۔ نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہو گئے ، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان  بھی نوازشریف  کے ہمراہ ہیں ۔ پاکستانی وقت کے مطابق ایئرایمبولینس رات ساڑھے گیارہ بجے  لندن پہنچے گی۔ ایئرایمبولینس میں ڈاکٹرز کو نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کی فائل بھی دی گئی۔نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ پر لایاگیا، جاتی امرا سے  بڑی تعداد میں کارکنوں نے نوازشریف کو الوداع کیا۔ شہباز شریف  نوازشریف سے  پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ضروری کارروائی مکمل کی اور انتظامات دیکھے، نواز شریف کے ائیرپورٹ پہنچنے پر روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی۔ لیگی رہنما خواجہ آصف، پرویز رشید، امیر مقام اور ظفر الحق سمیت دیگر رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔ ن لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف صحتمند ہونے کے بعد پاکستانی عوام کےدرمیان ہوں گے،آصف زرداری کے ساتھ وہ سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔ لندن میں نوازشریف کے علاج کے انتظامات مکمل ہیں  ، ہارلے اسٹریٹ کلینک میں  نوازشریف کا چیک اپ ہوگا ، لندن میں چند روز علاج کے بعد نوازشریف  امریکا روانہ ہوں گے۔