Monday, May 6, 2024

نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، بلاول بھٹو

نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، بلاول بھٹو
February 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو بھی سلیکٹڈ قرار دیدیا ، کہا کہ  عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے ،  ن لیگ بھی پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ اِس حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی،ٹھیکے پرلی گئی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں،مہنگائی کم نہیں ابھی تو شروع ہو رہی ہے، گرمیوں بجلی ہوگی نہ اے سی چلیں گے مگر بل تاریخی آئیں گے۔ بلاول نے کہا آٹے اور لال مسجد سمیت مشرف دور کے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں،بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، مودی  کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کاکہناتھا کہ ہم  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے،حکومت میں آئے تو اس پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے،کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ بلاول نے مراد علی شاہ کو شہبازشریف سے بھی بہتروزیراعلیٰ قراردیا اورکہا دیگرصوبوں کے وزرائے اعلی  بھی مقابلہ کرلیں،بلاول بھٹونے پنجاب میں اپوزیشن کے کردارپر تنقیدکی،بولے پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے۔ بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا سے بھی عدم مساوات کے شکوے کیے اور کہا سندھ میں کتا بھی کاٹ لے تو بریکنگ نیوز چلتی ہے، فیصل آباد اور لاہور میں ایسا نہیں ہوتا۔