Friday, April 26, 2024

نواز شریف بطور مجرم جا سکتے ہیں تو ملزم زرداری کے جانے میں کیا قباحت،شیخ رشید

نواز شریف بطور مجرم جا سکتے ہیں تو ملزم زرداری کے جانے میں کیا قباحت،شیخ رشید
December 4, 2019
راولپنڈی  ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر نواز شریف بطور مجرم باہر جا سکتے ہیں تو ملزم آصف زرداری کے باہر جانے میں کیا قباحت ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو جم جم آوے ، مولانا فضل الرحمان چار سال بعد آنے والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سادہ اکثریت چاہئے ، اس کے باوجود اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر  میں کرفیو کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے ، بلاول کے حوالے سے بات میرے دل کی آواز ہے ، میں نے مشرف سے دو بار حلف لیا ، آصف زرداری  نے بھی مشرف سے حلف لیا۔