Tuesday, April 16, 2024

نواز شریف بزدل ہیں :الطاف حسین

نواز شریف بزدل ہیں :الطاف حسین
March 14, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بزدل ہیں اور کسی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات نہیں کرسکتے ۔ میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ انیس سو بانوے میں بھی اکیلے تھےاور اب بھی اکیلے ہی مقابلہ کر رہے ہیں۔ رینجرز کے جو افسر نا انصافی کر رہے ہیں اللہ سے نہیں بچ پائیں گے۔ سندھ حکومت تو اپنی مرضی سے کوئی بھی کام نہیں کر سکتی ۔ الطاف حسین نے جارحانہ رویہ اپنایا وفاق وصوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دل کھول کر بھڑاس نکالی ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جنرل آصف نواز مارے گئے ماضی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کرنے والوں کا حال برا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جرنیلوں میں ایسی تعداد بھی ہے جو جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ رکھتی ہے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی کی آنکھوں میں آنکھیں نہیں ڈال سکتےکیوں کہ فوج ان کا مالی اسٹیک ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ رینجرز افسر مکافات عمل سے نہیں بچ پائیں گے ۔ الطاف حسین نے عسکری قیادت سے شکوہ کیا کہ جن لوگوں نے فوجیوں کے سر قلم کر کے فٹبال کھیلا ان کو کیوں نہیں پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے گھر سے القاعدہ کے لوگ نکلے کیا ان کےخلاف بھی آپریشن کیوں نہیں کیا گیا ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے تشخص کو نشانہ بنایا گیا ہے جو قبول نہیں۔