Friday, May 17, 2024

نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتا ہے ، وزیر اعظم

نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتا ہے ، وزیر اعظم
January 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتا ہے، اپوزیشن فوج پر اتنا دباؤ بڑھانا چاہتی ہے کہ وہ حکومت گرادے، اپوزیشن رہنما جنرل باجوہ سے کہہ رہے ہیں حکومت گرا دو، فوج سے کہہ رہے ہیں جنرل باجوہ حکومت نہیں گراتے تو انہیں گرادو، اداروں پر حملےکرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما جنرل باجوہ سے کہہ رہے ہیں حکومت کو گرادو، فوج سے کہہ رہے ہیں جنرل باجوہ حکومت نہیں گراتے تو انہیں گرادو، وزیراعظم نے زرداری اور شریف فیملیوں کو ٹوٹ بٹوٹ قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،بھارت نے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی،کراچی میں مولانا عادل کا قتل بھی فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینے کی کوشش تھی،ہمارے اداروں نے مسلکی تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیاہماری ایجنسیز نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا،ہمارے خفیہ ادارے اور فوج بہترین ادارے ہیں،ہمارے سیکورٹی اداروں نے کئی گروہوں کو دہشتگردی سے پہلے ہی کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ایک ریمورٹ ایریا میں یہ افسوسناک واقعہ ہوا، بلوچستان کی آبادی پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن کی آبادی جتنی ہے،کم آبادی اور ووٹوں کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی،ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ماضی میں ترقیاتی فنڈز سرداروں کے ذریعے جاتے تھےسردار امیر ہوگئے جبکہ بلوچستان کے عوام غریب رہ گئے۔