Thursday, March 28, 2024

نواز شریف آج ہارلے اسٹریٹ میں معائنہ کرائیں گے ‏

نواز شریف  آج ہارلے اسٹریٹ میں معائنہ کرائیں گے ‏
November 20, 2019
لندن ( 92 نیوز) نواز شریف  علاج کیلئے لندن پہنچ گئے ، آج ہارلے اسٹریٹ میں معائنہ کرائیں گے ،نجی کلینک میں پلیٹ لیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کریں گے ، لیگی قائد کے علاج کیلئے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت جاری ہے ۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف  لاہور سے براستہ دوحہ لندن پہنچ گئے ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس آمد پر کارکنوں نے نعرے بازی کرکے استقبال کیا، نواز شریف  کا آج ہارلے کلینک میں معائنہ کیا جائے گا۔لندن میں کچھ روز قیام کے بعد  امریکا روانہ ہونگے ۔ مسلم لیگ نون کے قائد  قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس نواز شریف کو لیکر ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچی، شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ نواز شریف کیلئے  ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے  ، لیگی قائد  کا آج ہارلے کلینک میں  طبی معائنہ ہوگا ،کچھ روز قیام کے بعد  نواز شریف امریکا  روانہ ہونگے ۔ اس سے قبل نواز شریف قطری ایئر بس میں لاہور سے براستہ دوحا لندن کے لیے صبح تقریباً ساڑھے  دس بجےروانہ ہوئے تھے۔ جاتی امرا سےبڑی تعداد میں کارکنوں نے الوداع کیا اور جلوس کی صورت میں ایئرپورٹ پہنچے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز والد کو رخصت کرنے ایئرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ گھر سے ہی رخصت کیا اور والد کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نوازشریف سے پہلے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سےعدالتی احکامات دکھائے اوردیگرضروری معاملات دیکھے،نواز شریف کے ایئرپورٹ پہنچنے پر امیگریشن کارروائی  مکمل کی گئی۔ شہبازشریف نے اپنے بھائی کو ایئرایمبولینس کی سیڑھیوں پر چڑھنے میں مدد دی، ایئرایمبولینس میں موجود ڈاکٹرز کو ن لیگی قائد کی میڈیکل ہسٹری کی فائل بھی دی گئی جس کے بعد ضروری انتظامات کئے گئے۔