Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی  : احسن اقبال

نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی  : احسن اقبال
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اورنریندر مودی کے درمیان کوئی خفیہ ملاقا ت نہیں ہوئی،بعض سیاستدان بھارتی میڈیا کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ  پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان خفیہ ملاقات  کی خبریں بنے بنیاد ہیں بعض  پاکستانی سیاستدان ہندوستانی میڈیات کے لاوڈ سپیکر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کرنا چاہتا ہے جس کے لیے امن  ضروری ہے، پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خطے کے پائیدار امن کے لیے انڈیا اور افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔