Sunday, September 8, 2024

نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر مختلف ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر مختلف ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
July 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نیب کورٹ سے سزایافتہ مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر مختلف ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔  ائیرپورٹس پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان پہنچنے پر طیارے کی لینڈنگ کس شہر میں ہوگی؟؟اس کا فیصلہ طیارے  کے ملکی حدود میں داخل ہونے سے 15 منٹ پہلے  کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کے ملک میں لینڈ کرنے کے بعد ان کے کسی بھی خاندانی فرد کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ادھر وزارت دفاع نے نیب ٹیم کو نوازشریف اور مریم نواز کو  گرفتاری کے لیے لاہور ایئرپورٹ کے اپرن تک جانے کی اجازت دے دی۔ جہازکی لینڈنگ کے بعد نیب ٹیم اپرن پر جا کر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرے گی۔