Sunday, May 19, 2024

نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں سیکورٹی ریڈ الرٹ

نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں سیکورٹی ریڈ الرٹ
July 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ نواز شریف کی سیکورٹی پر 6 اہلکار، مریم نواز کی سیکورٹی پر خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل کھولنے کے دوران نواز شریف کو محدود رہنے کی ہدایات کے ساتھ مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ایک مشقتی کام کر رہا ہے اس پر بھی گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اخبارات مہیا کر دیئے گئے ہیں جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے۔