Thursday, April 25, 2024

نواز شریف اور مریم نواز پاکستان واپسی کے دوران ابوظہبی پہنچ گئے

نواز شریف اور مریم نواز پاکستان واپسی کے دوران ابوظہبی پہنچ گئے
July 13, 2018
ابوظہبی (92 نیوز) نیب کورٹ سے سزایافتہ مجرم نواز شریف اور مریم نواز پاکستان واپسی کے دوران لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے۔ سات  گھنٹے قیام کے بعد لاہور روانہ ہوں گے۔ مجرم نواز شریف  اپنے  جرائم  کے انجام کی جانب   گامزن  ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز  برطانیہ  سے دبئی پہنچ گئے ۔ ملک کے قریب آکر ایک پڑاؤ  میں نواز شریف ایک بار پھر سوچ بچار میں لگ گئے۔ مجرم نواز شریف اور مریم نواز اس وقت ابو ظہبی میں موجود ہیں۔ دونوں  7 گھنٹے ابوظہبی میں قیام کے بعد  سہہ پہر3 بجے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے  اور شام  6 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔ دوسری جانب  عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے نیب حکام بھی سرگرم  ہیں اور مجرموں  کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم ابو ظہبی  میں موجود ہے۔ ذرائع  کے مطابق نیب کی  2 رکنی خصوصی ٹیم طیارے میں نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ سفر کرے گی۔