Friday, April 26, 2024

نواز شریف اور مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گے

نواز شریف اور مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گے
December 16, 2017

لندن (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گے ۔ سابق وزیر اعظم آج صبح 8 بجے پی آئی اے کی پرواز758کےذریعے لاہور ایئر پورٹ پر آئیں گے۔

نواز شریف کا 19 دسمبر کو نیب عدالت میں پیشی کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔