Friday, April 19, 2024

نواز شریف اور مریم نواز سے 47 مسلم لیگی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل گئی

نواز شریف اور مریم نواز سے 47 مسلم لیگی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
August 24, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے 47 مسلم لیگی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد اپنے قیدی قائد سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے۔ نوازشریف کے  قریبی رفقاء سینیٹر پرویز رشید، خواجہ آصف، دانیال عزیز، طلال چوہدری، سعد رفیق، سردار ایاز صادق سمیت متعدد رہنماوں کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی۔ خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ عید کے دو دن نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی عید کے دو دونوں میں قائد سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر خوب برسے۔ نوازشریف، مریم نواز سے اج اڈیالہ جیل میں قانونی ٹیم کی بھی ملاقات ہوں گی جبکہ لیگی رہنماوں میں مصدق ملک، ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور عرفان صدیقی کا نام فہرست میں شامل ہے۔