Tuesday, May 14, 2024

نواز شریف اور فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

نواز شریف اور فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کل پی ڈی ایم کے اہم سربراہی اجلاس سے قبل نواز شریف اور فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی۔

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا، لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے نواز لیگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس کی حمایت کرے گی۔ مسلم لیگ حکومت مخالف تحریک میں اپنی پوری قوت کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور سینٹ انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی سمیت کئی اہم اُمور زیر غور آئیں گے۔

رہنماء پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو دس بارہ ووٹوں کی برتری مل سکتی ہے۔