Sunday, May 5, 2024

نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جائیداد ضبط ہونی چاہیے، نعیم الحق

نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جائیداد ضبط ہونی چاہیے، نعیم الحق
December 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اقتدار کا غلط استعمال کرکے اپنے مفادات کا تحفظ کیا اور ملک کو بے دردی سے لوٹا، نواز شریف اور آصف زرداری کی جائیداد ضبط ہونی چاہئے  ،  مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  جیل انتظامیہ کی حراست میں پروفیسرمیں جاویدکی ہتھکڑیوں میں ناگہانی موت پر عمران خان بھی صدمے میں ہیں،انہوں نے جنوری میں پی ٹی آئی کی عوام رابطہ مہم کی اطلاع بھی دے دی اورمطالبہ کیا کہ جاتی امرااور بلاول ہاؤس بحق سرکارضبط ہونے چاہیے۔ تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چودھری کے ہاں ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق اپوزیشن رہنماؤں پر کھل کر گرجے برسے،بولے کہ پچھلے ادوار میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا حکمران امیر ہو گئے اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے  کہا کہ چند اہم کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں  حکومت کو چاہئے کہ جاتی امرا اور بلاول ہاوس ضبط کر لے۔نعیم الحق نے بتایا کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان  پہلے جلسے سے خطاب کریں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں میں ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں۔ اپوزیشن کی تحریک حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔