Saturday, April 20, 2024

  نواز شریف اور آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ریہام کی طلاق پر بیان بازی سے روک دیا

   نواز شریف اور آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ریہام کی طلاق پر بیان بازی سے روک دیا
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف  اور سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو عمران خان اور ریہام کی طلاق پر بیان بازی سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی پارٹی کے تمام رہنماؤں کو بیان دینے سے روک دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے جسے زیر بحث نہیں لانا چاہیے ادھر پی پی پی  کےشریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی اس معاملہ کو عمران خان کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے اورپارٹی کے رہنماؤں کو بھی بیان دینے سے روک دیا ہے۔ zardari