Saturday, April 20, 2024

نواز شریف اور آصف زرداری خود کو منڈیلا اور گاندھی کے طور پر پیش کرتے ہیں ، فواد چودھری

نواز شریف اور آصف زرداری خود کو منڈیلا اور گاندھی کے طور پر پیش کرتے ہیں ، فواد چودھری
March 29, 2019

 ریاض (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری خود کو منڈیلا اور گاندھی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

 سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نوازشریف کو ضمانت ملی ہے۔ یہی کچھ حکومت ان کو آفر کر رہی تھی مگر وہ بات مان نہیں رہے تھے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=4ERbYypEEtI

 انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز محض اپنےاپنے والد کو بچانے کے لئے نام نہاد سیاسی بیان بازیاں اور ٹرین مارچ کر رہے ہیں مگر احتساب جاری رہے گا۔

 فواد چوہدری نے اپنے دورے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب ملکر ثقافتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے لئے مشترکہ طور پر فلم سازی اور ڈرامہ سازی کو فروغ دیا جائے گا۔