Friday, April 19, 2024

نواز شریف اور آصف زرداری این آر او مانگ رہے ہیں، وزیر اعظم

نواز شریف اور آصف زرداری این آر او مانگ رہے ہیں، وزیر اعظم
November 6, 2020
سوات (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری این آر او مانگ رہے ہیں اور اگر انہیں این آر او دیا تو یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی۔ جمعہ کو سوات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈاکو متحد ہوچکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "نواز شریف لندن میں بیٹھے ہوئے گیدڑوں کی طرح ملک سے غداری کی بات کر رہے ہیں۔ ان کی بیٹی یہاں الزامات لگا رہی ہے، لیکن ہم خواتین کا احترام کرتے ہیں۔" قبل ازیں وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز کی تقسیم کا افتتاح کیا۔