Saturday, April 27, 2024

نواز شریف ، امیر مقام اور احسن اقبال کی سروسز اسپتال آمد،احسن اقبال کی عیادت کی

نواز شریف ، امیر مقام اور احسن اقبال کی سروسز اسپتال آمد،احسن اقبال کی عیادت کی
May 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کے سروسز اسپتال پہنے اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ،ن لیگی رہنما امیر مقام بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے ۔نوازشریف نے بزرگ لیگی رہنما احمد سعید کرمانی کی بھی تیمارداری کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے بھی احسن اقبال کی عیادت کی ۔احسن اقبال کو آئی سی یو سےوارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی سروسزاسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی، نوازشریف کی آمد کے موقع پراسپتال اور نواح میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پرنسپل سمز پروفیسرمحمود ایاز نے میڈیا کوبتایاکہ گولی احسن اقبال کے دائیں بازو میں لگی اور ہڈی توڑتے ہوئے پیٹ میں پیوست ہوئی، میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ کے دائیں بازو کی ہیومرس بون میں فریکچرہوا، گولی کو پیٹ سے نکالنا زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد احسن اقبال نے عوام سے والدکی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے ، احسن اقبال سات سے دس دن اسپتال میں رہیں گے۔