Sunday, September 8, 2024

نواز شریف اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیں

نواز شریف اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیں
January 13, 2016
راولپنڈی(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف  او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل فوجی اتحاد کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیں کہتے ہیں کہ پاکستان کو ایران سعودی عرب تنازعہ ختم کرانے میں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تجدید عہد کنونش سے خطاب میں شاہ محمود قرتیشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی برسر روزگار ہیں تو ایران بھی ہمارا ہمسایہ ملک ہے ،پاکستان کو دونوں ممالک میں غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت سے طلباء یونیز پر پابندی اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کریں گے، کہتے ہیں کہ قائد اعظم کی تحریک سازشوں کی نذر تو بھٹو کی تحریک زرداری کی نذر ہوگئی۔ کنونشن سے غلام سرور خان، ملی محمد ، اور فوزیہ قصوری نے بھی خطاب کیا ۔