Thursday, April 25, 2024

نواز شریف اب واپس آئیں اور لوٹی دولت واپس کرکے کیسز کا سامنا کریں ، فرخ حبیب

نواز شریف اب واپس آئیں اور لوٹی دولت واپس کرکے کیسز کا سامنا کریں ، فرخ حبیب
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے نواز شریف نے بہت پیزے کھا لئے۔ اب واپس آئیں اور لوٹی دولت واپس کرکے کیسز کا سامنا کریں۔

فرخ حبیب نے کہا نواز شریف برطانیہ کے بھگوڑے بن کر بیٹھے ہیں۔ ملکی دولت لوٹ کر جہاں محل بنائے آج وہ بھی نکال رہے ہیں ۔ پاکستان میں پلیٹ لیٹس کی رام لیلا بنی ہوئی تھی ۔ نوازشریف کے پاس اور کوئی چارہ نہیں۔ نوازشریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور اپنی سزاؤں کو پورا کریں۔